ایف بی آر نے کاروبار پر پی او ایس لگا کر قبضہ کر لیا، اجمل بلوچ

 ایف بی آر نے کاروبار پر پی او ایس لگا کر قبضہ کر لیا، اجمل بلوچ

ادارے کی تاجر دشمن پالیسی سے چھوٹے تاجر سخت پریشان ہیں، خالد چوہدری

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کے ایجنڈے کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ کر دیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے جس کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوگا۔ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کا محتاج ہوتا جارہا ہے جبکہ ایف بی آر کی تاجر دشمن پالیسی کی وجہ سے چھوٹے تاجر سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے احکامات پر ایف بی آر نے پاکستان میں جاری کاروبار پر پی او ایس لگا کر قبضہ کر لیا جہاں پی او ایس لگائی گئی ہے ان کے کاروبار میں 30 فیصد کمی آ چکی ہے ۔مہنگائی اس قدر ہو چکی ہے کہ چھوٹے کاروبار بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اپنی بقا کی خاطر 26 اکتوبر کو فیض آباد چوک میں دھرنا دیں گے جس میں جڑواں شہروں کے تاجروں کے علاوہ پاکستان بھر کے تاجر نمائندے شریک ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں