ڈاکٹر قدیر نے ملک بچانے کیلئے زندگی دائو پر لگائی، زاہد راجہ

 ڈاکٹر قدیر نے ملک بچانے کیلئے زندگی دائو پر لگائی، زاہد راجہ

ڈاکٹر عبد القدیر خان آزادی چاہتے تھے جو نہیں ملی، ڈاکٹر دینا خان

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے زیراہتمام ڈاکٹر عبدالقدیرخان مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیاگیا جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹردینا خان مہمان خصوصی تھیں ، اسلام آباد بار کے صدرراجہ زاہد محمود، سیکرٹری بیرسٹرتصدق حنیف، جاوید سلیم ، فرید کیف اور لیاقت کمبوہ کے علاوہ وکلا کی کثیرتعداد نے شرکت کی،اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹردینا خان آبدیدہ ہوگئیں اور کہاکہ میرے والد نے ہمیشہ کہا کہ میرے لیے بیٹوں اور بیٹیوں میں کوئی فرق نہیں،گزشتہ کچھ سال میرے خاندان نے بہت مشکل سے گزارے ، پاکستانی عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا،ڈاکٹر عبد القدیر خان آزادی چاہتے تھے جو نہیں ملی،میرے والد عمرہ کرنے کے خواہش مند تھے مگر کبھی اجازت نہیں ملی،اسلام آباد ہائیکورٹ بارکے صدر زاہدراجہ نے کہاکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ملک کو بچانے کے لیے اپنی زندگی داؤ پر لگائی۔،ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کو مسلم دنیا کا پہلا اور دنیا کا 8 واں ایٹمی ملک بنایا۔،اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے وکلا کے دوسرے ہال کا نام ڈاکٹر عبد القدیر خان رکھاہے ،پاکستان کی کسی بڑی شاہراہ کا نام ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نام سے منسوب ہونا چاہیے ،وکلا 10 اکتوبر کو یوم سوگ کے طور پر منائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں