خواتین میں کینسر آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے ، محمد نعیم

خواتین میں کینسر آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے ، محمد نعیم

کینسر کی جلد تشخیص سے بروقت علاج ممکن ہے ، چیئرمین پی اے ای سی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے چیئرمین محمد نعیم نے کہا ہے کہ کینسر کی جلد تشخیص سے اس کا بروقت علاج ممکن ہے ، اس بارے میں خواتین میں آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی زیر نگرانی ملک بھر میں 18کینسر ہسپتال کام کر رہے ہیں جس میں نوری ہسپتال سرفہرست ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سوسائٹی آف کلینکل اونکولوجی، نوری ہسپتال کے زیر اہتمام \\\'\\\'بریسٹ کینسر پبلک آگاہی سیمینار\\\'\\\' میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے نوری کے کردار کو سراہا اور مستقبل کے منصوبوں میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ ڈائریکٹر اٹامک انرجی کینسر ہسپتال نوری ڈاکٹر محمد فہیم نے کہا کہ پاکستان میں خواتین میں بریسٹ کینسر کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے اور ان میں چھاتی کے کینسر کا پھیلاؤ دیگر خرابیوں کے مقابلہ میں 40فیصد ہے جو ایشیا میں سب سے زیادہ ہے جبکہ دونوں صنفوں میں اس کا پھیلاؤ 25 فیصد ہے جو بہت زیادہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں