حضور ؐبہترین استاد، عظیم سپہ سالار تھے ، عبدالقیوم

 حضور ؐبہترین استاد، عظیم سپہ سالار تھے ، عبدالقیوم

ہم نبیؐ کے تجارت کے اصولوں پر عمل کرکے بہترین تاجر بن سکتے ، ظفر بختاوری

اسلام آباد(دنیارپورٹ)ڈی واٹسن لائنز کلب کے صدر احسن ظفر بختاوری کی جانب سے منعقدہ محفل میلاد مصطفی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ حضورؐ بہترین استاد اور عظیم سپہ سالار تھے ۔ جنگ کی جو حکمت عملی آج اپنائی جاتی ہے حضورؐ نے 1400 سال پہلے اپنی جنگوں میں اسکا عملی نمونہ پیش کیا جیسے آج جنگ لڑتے ہوئے پہاڑی، چوٹیوں کو اہمیت دی جاتی ہے یا مورچے بنائے جاتے ہیں دور نبوی میں اسلام کیلئے لڑی جانے والی جنگوں میں دنیا نے وہ حکمت عملی دیکھی اور جو انٹیلی جنس ادارے آج کرتے ہیں۔ حضور ؐنے ہزاروں سال پہلے یہ کر کے دکھایا کہ جنگ سے قبل دشمن کی تعداد اور دیگر معاملات کے حوالے سے معلومات کتنی ضروری ہیں ۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر شکیل منیر نے کہا کہ نبیؐ کی سیرت ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ،یونائیٹڈ بزنس گروپ پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ حضورؐ نے ایک تاجر کی حیثیت سے جن اصولوں کو اپنایا اگر آج ہم بھی ان اصولوں پر عمل کریں تو ہم ایک بہترین تاجر بن سکتے ہے ۔صدر اسلام آباد ڈی واٹسن لائنز کلب احسن بختاوری نے کہا کہ میں وزیرِاعظم کی اس کاوش کو سراہتا ہوں کہ انہوں نے عشرہ رحمت للعالمین منانے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں