حاکم خان ،شیر احمد ،محمد اکرم سمیت 8تھانیداروں کے تبادلے

حاکم خان ،شیر احمد ،محمد اکرم سمیت 8تھانیداروں کے تبادلے

محمد آصف ، فخر ،آصف خان ،ارشاداحمد اور اکرم بھی تبدیل ہونے والوں میں شامل

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )وفاقی پولیس کے 3 انسپکٹراور5 سب انسپکٹروں کے تبادلے کر دیئے گئے ،انسپکٹر حاکم خان کو ہومی سائیڈیونٹ انڈسٹریل ایریا سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہی بھیر،انسپکٹر شیر احمد کو ہومی سائیڈیونٹ کورال سے ہومی سائیڈیونٹ انڈسٹریل ایریا،انسپکٹر محمد اکرم کو انویسٹی گیشن ونگ سے ہومی سائیڈیونٹ کورال، سب انسپکٹروں میں سے محمد آصف کو انچارج انویسٹی گیشن لوہی بھیر سے انچارج انویسٹی گیشن کورال،محمد اکرم کو انچارج انویسٹی گیشن کورال سے انویسٹی گیشن ونگ، فخرحسین کو ہومی سائیڈیونٹ کورال سے ہومی سائیڈ یونٹ مارگلہ، آصف خان کو ہومی سائیڈیونٹ مارگلہ سے ہومی سائیڈیونٹ کورال جبکہ ارشاداحمد کو سی آئی اے سے اے وی ایل سی تعینات کر دیاگیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں