زمین پر حیات کی بقا کیلئے درخت ناگزیر ہیں، قاسم سوری

زمین پر حیات کی بقا کیلئے درخت ناگزیر ہیں، قاسم سوری

حکومت ملک میں 10ارب درخت لگانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،تقریب سے خطاب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں 10 ارب درخت لگانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، کرہ ارض پر حیات کی بقا کے لئے درخت ناگزیر ہیں،یہ ماحول کو صاف رکھنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف نائن پارک میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سیمی ایزدی کی جانب سے 10 ارب پودے لگانے کے وزیراعظم کے پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ نے بھی شرکت کی،ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شروع دن ہی سے ماحول کو صاف رکھنے کیلئے کوشاں ہیں،10 ارب درخت لگانے کا ویژن بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ، بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سیمی ایزدی کے ہمراہ پودا لگایا اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا بھی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں