8افراد گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد

 8افراد گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد

جڑواں شہروں کی پولیس نے 8افراد گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) مورگاہ پولیس نے محمد بلا ل سے 1 کلو 250 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے محمد اشرف سے 220گرام چرس، گوجرخان پولیس نے نصیر احمد سے 300گرام چرس، صادق آباد پولیس نے اسد محمود سے 110گرام چرس، صدربیرونی پولیس نے ارشد محمود سے 18لٹر شراب جبکہ تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے عبدالمالک سے 1پستول برآمد کرلیا ،ادھر کورال پولیس نے سیف اللہ سے 30بور پستول جبکہ کوہسار پولیس نے فرید سے 210 گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں