طاغوتی قوتیں امت مسلمہ کو کمزورکررہی ہیں، لیاقت بلوچ

 طاغوتی قوتیں امت مسلمہ کو کمزورکررہی ہیں، لیاقت بلوچ

اسلامی ممالک دشمن کی سازشوں کوناکام بناتے ہوئے کمزوریوں پرقابو پائیں،پریس کانفرنس

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ونائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ طاغوتی قوتیں امت مسلمہ کو کمزورکررہی ہیں ،اسلامی ممالک دشمن کی سازشوں کوناکام بناتے ہوئے اپنی کمزوریوں پرقابو پائیں ،24اکتوبرکوجناح کنونشن سینٹر میں حدت مسلمین کانفرنس منعقد کررہے ہیں جس میں ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی لیڈرشپ سمیت علماء مشائخ اور معاشی دانشوراظہارخیال کریں گے ،ان خیالات کااظہارانھوں نے دیگرذمہ داران کے ہمراہ ضلعی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،لیاقت بلوچ نے کہاکہ آئین ، آزاد عدلیہ ، بااختیار الیکشن کمیشن ، با اختیار بلدیاتی نظام اور شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے تمام جمہوری قوتوں کو انتخابی اصلاحات پر ایک قومی مؤقف اختیار کرنا ہو گا وگرنہ سرکار کی نااہلیوں سے جمہوری پارلیمانی عمارت کے اوپر سے پانی گزرنے والا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں