صدر آزاد کشمیر برطانیہ ، فرانس ہالینڈ اور بیلجیم کے دورہ پر روانہ
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود صدر ریاست منتخب ہونے کے بعد پہلی بار برطانیہ ، فرانس، ہالینڈ اور بیلجیم کے ایک ہفتے کے دورہ پر روانہ ہوگئے
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )وہ اپنے دورے کے دوران مختلف مظاہروں میں شریک اور ممبران پارلیمنٹ ، انسانی حقوق کے اراکین، تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کرینگے ،قبل ازیں انہوں نے سابق صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی اور اپنے دورہ برطانیہ اور یورپ کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا اور وہاں پر مختلف فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اُٹھانے کے سلسلے میں اُن سے مشاورت کی۔