راولپنڈی :چھ ملزمان گرفتار ، 3مسروقہ موٹرسائیکل ودیگر سامان بر آمد

راولپنڈی :چھ ملزمان گرفتار ، 3مسروقہ موٹرسائیکل ودیگر سامان بر آمد

راولپنڈی پولیس نے چھ ملزمان گرفتار کرکے 3مسروقہ موٹرسائیکل ،موبائل فون ،اسلحہ اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کرلیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان اسامہ، زعفران اورفیضان کو گرفتارکرلیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )جن سے 3مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے گئے ،نصیر آباد پولیس نے راہزنی کے مقدمات میں ملوث 2ملزمان محمد سلمان اوراسد علی کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ رقم 35ہزارروپے ، 3موبائل فون اور 2پسٹل برآمد کرلئے ،ادھر گنجمنڈی پولیس نے موبائل چوری کی واردات میں ملوث ملزم عبداللہ کو گرفتارکرلیا اور چوری شدہ موبائل فون برآمد کرلیا ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں