نیشنل بک فا و نڈیشن کا سیرت سیمینار اور نعتیہ مشاعرے کا انعقاد

نیشنل بک فا و نڈیشن کا سیرت سیمینار اور نعتیہ مشاعرے کا انعقاد

صدارت پروفیسر جلیل عالی نے کی ،مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری فرح حامد خان تھیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)نیشنل بک فائونڈیشن کی جانب سے گزشتہ روز سیرت سیمینار اور نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور شعرائے کرام اور اہلِ قلم نے اپنی عقیدتوں اور محبتوں کا نذرانہ پیش کیا،تقریب کی صدارت پروفیسر جلیل عالی نے کی جبکہ مہمان خصوصی فرح حامد خان ، سیکرٹری وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت تھیں،نامور شاعر اور ادیب محبوب ظفر نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے ،شاعر و محقق ڈاکٹر بابر اعوان اور نامور افسانہ نگار ، ناول نگار اور محقق ڈاکٹر محمد حمید شاہد نے مقالے پیش کئے ،پروگرام کے دوسرے حصے میں نعتیہ مشاعرہ ہوا جس میں ڈاکٹر بابر اعوان، فاطمہ مبین، رفعت وحید، شازیہ اکبر،احمد عطا اللہ، نصرت مسعود،ڈاکٹر فرحت عباس اور نسیم سحرنے بارگاہ رسالت میں اپنا نعتیہ کلام پیش کیا، آخر میں نیشنل بک فائونڈیشن کے ایم ڈی راجہ مظہر حمیدنے مہمانوں کا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں