تجارت،اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، قازق سفیر

  تجارت،اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، قازق سفیر

اس وقت دو طرفہ تجارت صرف 100ملین امریکی ڈالر ہے ، یرجان کستافین کا تقریب کا خطاب

اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرجان کستافین نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، اس وقت دو طرفہ تجارت صرف 100 ملین امریکی ڈالر ہے جس میں کئی گنا اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ،انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں چائنا پاکستان سٹڈی سینٹر(سی پی ایس سی) نے ایک عوامی تقریب کا انعقاد کیا ، قازقستان کے سفیر یرجان کستافین مہمان خصوصی تھے ،تقریب سے ڈاکٹر طلعت شبیر ڈائریکٹر سی پی ایس سی ،سابق سفیر اعزاز احمد چودھری ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی نے بھی خطاب کیا ،بعد ازاں ایک انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد کیا گیا ،اختتام پر سفیر کستافین کو آئی ایس ایس آئی کی یادداشت پیش کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں