چینی وظائف ٹیلنٹ تبادلے کیلئے ناگزیر ہیں ،ڈاکٹر فراز نعیم

 چینی وظائف ٹیلنٹ تبادلے کیلئے ناگزیر ہیں ،ڈاکٹر فراز نعیم

زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبہ یہاں اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں گے ،چائنہ اکنامک کو انٹرویو

اسلام آ باد (خصوصی وقائع نگار )چین کی ڈونگوا یونیورسٹی کے ڈاکٹر فراز نعیم نے چائنہ اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ چین کی طرف سے بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے طلبہ کیلئے وظائف ٹیلنٹ تبادلے کیلئے ناگزیر ہیں، زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبہ یہاں اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں گے ، وہ نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے ، پہلی بار 2009میں چین آیا تھا،ٹیکسٹائل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کے دوران فراز 2009سے 2013تک ڈونگوا یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہا،فراز نے تقریباً 30 ایس سی آئی پیپرز شائع کئے ، ایک پاکستانی کی حیثیت سے جو کئی سال سے چین میں رہائش پذیر اور کام کر رہا ہے ، میں ہمیشہ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان گہری دوستی اور سی پیک کی ترقی کو محسوس کرتا ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں