گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

گودام میں موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس اور پینٹ موجودتھاریسکیو 1122کے عملے نے ایک گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) بھابڑا بازار میں ایک گودام میں گزشتہ شب آگ لگنے سے قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ریسکیو 1122کے مطابق گودام میں موٹر سائیکلوں کے سپیئرپارٹس اور پینٹ کا سامان موجود تھا جہاں اگ بھڑک اٹھی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا اور شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے، آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان ہوا ریسکیو 1122کے عملہ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ کے بھڑکتے شعلوں کو سرد کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں