گستاخ صحابہ و اہل بیت کیلئے سزائے موت ، اورنگزیب فاروقی

گستاخ صحابہ و اہل بیت کیلئے سزائے موت  ، اورنگزیب فاروقی

حکومت شان صحابہ میں گستاخی کیخلاف موثرقانون سازی کرے ،مری میں جلسہ سے خطاب

مری ( نمائندہ دنیا )اہلسنت والجماعت کے مرکزی قائد علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت شان صحابہ میں گستاخی کے خلاف موثر قانون سازی کرے ، صحابہ اوراہل بیت کی گستاخی پر سزائے موت ہونی چاہئے ،ہمارے بیانیے میں تخریب کاری یا دہشت گردی نہیں ، ہمارے بیانیے میں محبت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی پی اوچوک مری میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سنی رابطہ کونسل مری کے زیراہتمام اس جلسہ میں ہزاروں افرادنے شرکت کی، علامہ اورنگزیب فارقی نے کہاکہ جو اصحاب رسول کی عزت و ناموس کی بات کرے وہ نفرت نہیں محبت پھیلاتا ہے ، اس موقع پر مری پولیس بھاری نفری کے ہمراہ ڈاکخانہ چوک پرموجود ر ہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں