پاک سیکرٹریٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز: اسلام آباد میں انگور گلی بنائی جائے گی، علی نواز اعوان

پاک سیکرٹریٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز: اسلام آباد میں انگور گلی بنائی جائے گی، علی نواز اعوان

تمام بلاکس میں 1200 پھلدار پودے لگائے جا رہے جن میں ریڈ بلڈ مالٹا، انجیر، فالسہ ، خوبانی، آڑو، سیب اور دیگر پودے شامل ہیں انگور گلی وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی کے ساتھ شہریوں کی پھل کی ضروریات بھی پورا کرے گی ،معاون خصوصی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اسلام آباد میں ایک انگور گلی بنائی جائے گی جو خوبصورتی کے ساتھ شہریوں کی پھل کی ضروریات بھی پورا کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سیکرٹریٹ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گرین اسلام آباد شجر کاری مہم کے تحت ہم نے دیہی اور شہری علاقوں میں بھرپور شجر کاری مہم چلائی اور سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ریکارڈ تعداد میں پودے لگائے گئے جبکہ جاپانی ٹیکنالوجی پر مبنی 35 میاواکی جنگل بھی شہر کے مختلف سیکٹرز میں لگائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک سیکرٹریٹ کے تمام بلاکس میں 1200 پھلدار پودے لگائے جا رہے ہیں، ان پودوں میں ریڈ بلڈ مالٹا، انجیر، فالسہ ، خوبانی، آڑو، سیب، انار، املوک، لیموں اور لیچی شامل ہیں، علی نواز اعوان نے کہا کہ انگلینڈ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے یو این میں ٹین بلین ٹری سونامی کو سراہا جبکہ سعودی ولی عہد نے بھی عمران خان کے ماحول دوست اقدامات کی تعریف کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں