نوجوان اُٹھ کھڑے ہوں،اپنی تقدیر خود بدلیں،مسعود خان

 نوجوان اُٹھ کھڑے ہوں،اپنی تقدیر خود بدلیں،مسعود خان

سابق صدر آزاد کشمیر سمیت ابراہیم ضیاء ،کلیم عباسی اور دیگر کا یوم تاسیس سیمینار سے خطاب

مظفرآباد (صباح نیوز ) آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوان کشمیر پر بزرگوں سے شکوہ و شکایت کرنے کی بجائے خود اُٹھ کھڑے ہوں اور اپنی تقدیر بدلیں،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یہاں جامعہ کشمیر کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے 74ویں یوم تاسیس کے موقع پرسیمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کیا، نیو وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب سے سابق چیف جسٹس چودھری ابراہیم ضیاء ، آزاد کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی ، سابق سیکرٹری اکرم سہیل ، کشمیر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر جنرل ارشاد محمود ، ڈائریکٹر راجہ سجاد لطیف اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،سردار مسعود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 24اکتوبر 1947کو سردار محمد ابرہیم خان کی قیادت میں جو حکومت قائم ہوئی تھی، وہ ہمارے بزرگوں کی طویل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کا نتیجہ تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں