قائدِ اعظم یونیورسٹی کے قومی ادارہ نفسیات کی عالمی ورچوئل کانفرنس

قائدِ اعظم یونیورسٹی کے قومی ادارہ نفسیات کی عالمی ورچوئل کانفرنس

94 محققین نے اپنی تحقیق پریزنٹیشن،167نے پوسٹرز کی صورت میں شیئر کی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)قائد اعظم یونیورسٹی کے قومی ادارہ نفسیات نے نوجوانوں کی ذہنی صحت اور ترقی کی راہ میں درپیش چیلنجز کے موضوع پر آٹھویں دو روزہ ورچوئل انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا،کانفرنس میں بہت سے سوشل سائنٹسٹ، فلاحی اداروں اور طلبہ کو دعوت دی گئی ،کانفرنس سے آرگنائزر ڈاکٹر نیلوفر کرن رئوف، چیف آرگنائزر ڈائریکٹر قومی ادارہ نفسیات ڈاکٹر روبینہ،قائد اعظم یونیورسٹی کے ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد ادریس ،وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے بھی خطاب کیا،گیارہ مختلف سائنٹیفک سیشنز میں 94 محققین نے اپنی تحقیق پریزنٹیشن کی صورت میں پیش کی اور ایک سو ستاسٹھ محققین نے اپنی ریسرچز پوسٹرز کی صورت میں شرکا سے شیئر کیں، انگلینڈ، نیدرلینڈ، امریکا ، کینیڈ ا اور انڈیا سے قابلِ ذکر محققین نے کانفرنس میں شرکت کی اور اپنی تحقیق شیئر کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں