عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی کو مثالی ادارہ بنایا جائیگا ، بورڈ آف گورنرز
معاشی مسائل کے شکار طلبا و طالبات کو تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا،شرکا کا عزم
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پہلے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ معاشی مسائل کے شکار طلبا و طالبات کو تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا،یونیورسٹی کو مثالی تعلیمی درس گاہ بنائیں گے جو ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی،اجلاس میں بی او جی کے وائس چیئرمین بریگیڈیئر(ر)محمد عجائب، ممبرز اویس رئوف ،ڈاکٹر منظور احمد،جسٹس (ر) بلال خان،جسٹس ریٹائرڈ منیر پراچہ اور دیگر شریک ہوئے ،اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ہم سب مل کر یونیورسٹی کو اعلیٰ ترین درس گاہ بنائیں گے جو معیاری تعلیم کے باعث وطن عزیر کی صف اول کی جامعات میں شمار ہو گی،اجلاس میں طلبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ ایسے طلبہ جو معاشی مشکلات کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے ان کیلئے عبادت یونیورسٹی کے دروازے کھلے ہیں۔