ناموس رسالت کی حفاظت ہر مسلمان کا فرض،راشد حفیظ

ناموس رسالت  کی حفاظت ہر مسلمان کا فرض،راشد حفیظ

دھرنوں اور ریلیوں میں ملک دشمن عناصر حالات کا فائدہ اٹھاتے ہیں

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کی حفاظت ہر مسلمان کا فرض ہے جس سے ہماری حکومت غافل نہیں ،احتجاج ، دھرنوں اور ریلیوں میں ملک دشمن عناصر حالات کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے لہٰذا تمام محب وطن پاکستانیوں کو مارچ اور ریلیوں سے اجتناب کرنا چاہئے ،انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں منعقدہ ہفتہ وار کھلی کچہری کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کے ناسور کو ختم کرکے ملک کی معیشت کو مضبوط و مستحکم بنیادوں پر استوار کر رہی ہے ،ہماری معیشت جتنی زیادہ مستحکم ہوگی ہم عالمی سطح پر اتنا ہی زیادہ معتبر ہونگے اور ہماری آواز سنی جائیگی ،انہو ں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ناموس رسالت کے خلاف کام کرنے والوں کے ہاتھ اور زبان روکنی ہے بلکہ ان کے سامنے اسلام کی سنہری تعلیمات کو ایسے انداز سے پیش کرنا ہے تاکہ وہ اس سے اثر لے سکیں ،راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کو یقینی بنانے کیلئے یہ بہترین عمل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں