ملک دشمنوں کو مل کر ناکام بنانا ہوگا ، نور الحق قادری

ملک دشمنوں کو مل کر ناکام بنانا ہوگا ، نور الحق قادری

ملی یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کانفرنس ،مقررین کی پر مغز تقاریر

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ملی یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پیغمبر اعظم کانفرنس میں مقررین نے کہاہے کہ نبی کریم کی ذات اقدس کسی مخصوص جماعت یا طبقے کیلئے نہیں بلکہ وہ رحمت العالمین ہیں،آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں،ہمیں تفرقہ بازی کے ذریعے دست و گریبا ن کرنے کی کوشش کی جائے گی،کنونشن سینٹر میں کانفرنس سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصرعباس جعفری، لیاقت بلوچ، نیئر بخاریِ ،پیر صفدر گیلانی،علامہ احمداقبال رضوی، زہرا نقوی،ندیم افضل چن، سید ناصر شیرازی ،پیر سید علی رضا بخاری،خرم نواز گنڈاپور ، عابدہ راجہ ،علامہ محمد اقبال بہشتی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ،وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ہمیں مل کر اسلام و پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ملک میں اتحاد کے ساتھ انصاف کی فراہمی اور مظلوموں کی حمایت کیلئے ہمیں مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں