خاتون اغوا سمیت مختلف واقعات میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج

خاتون اغوا سمیت مختلف واقعات  میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج

لڑائی جھگڑے ، چھیڑ چھاڑ کرنے ، گالیاں دینے ، بدتمیزی کرنے اور اغوا کے 4مختلف واقعات میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے

اسلام آباد(خبر نگار ) ارسلان نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ انصر و دیگر 4 افراد نے میری بیوی کو اغوا کر لیا، نائلہ یوسف نے انڈسٹریل ایریا پولیس کو بتایا کہ شیرا مسیح و دیگر دو افراد نے مجھ سے چھیڑ چھاڑ کی جبکہ اس کے والدین نے مجھے مارا پیٹا اور بدتمیزی کی، نفیسہ بخاری نے بھارہ کہو پولیس کو بتایا کہ عثمان اور عمیر نے مجھے اور میرے بیٹے کو گالیاں دیں، بدتمیزی کی اور گیٹ توڑنے کی کوشش کی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں