جماعت اسلامی غازی کے نو منتخب تحصیل امیر ، مقامی امرا نے حلف اٹھا لیا

جماعت اسلامی غازی کے نو منتخب تحصیل  امیر ، مقامی امرا نے حلف اٹھا لیا

جماعت اسلامی تحصیل غازی کے نو منتخب تحصیل امیر اور مقامی امرا نے حلف اٹھا لیا

تر بیلا غازی (نامہ نگار) نو منتخب امیر تحصیل غازی اور مقامی امرا کی حلف برادری تقریب ہزارہ سکول اینڈ کالج غازی میں ہوئی ،حلف اٹھانے والوں میں نو منتخب امیر تحصیل غازی حفیظ الرحمان، مقامی امراء میں یوسی قاضی پور پرویز احمد، یوسی کنڈی شیر علی ، یوسی کوٹیرہ اختر زمان شامل ہیں، سابق امیر برادر عقیل الرحمان نے تمام امراء سے حلف لیا۔، نو منتخب امیر تحصیل غازی برادر حفیظ الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی بہترین منظم سیاسی جماعت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں