جاتلی :زمین کے 4جعلی انتقالات ، ملوث گروہ کیخلاف مقدمہ درج

جاتلی :زمین کے 4جعلی انتقالات ، ملوث گروہ کیخلاف مقدمہ درج

ملزمان نے جعلی خریدار ،جعلی فروخت کنندگان اور جعلی گواہان کا سہارا لیا، نائب تحصیلدار

گوجرخان،جاتلی(نمائندگان دنیا)زمین کے جعلی انتقالات میں ملوث گروہ کے خلاف تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ نائب تحصیلدار چودھری اشفاق کی مدعیت میں درج کیا گیا، جنہوں نے جاتلی پولیس کو مراسلہ استغاثہ میں تحریر کیا کہ مذکورہ گروہ نے جعلی خریدار ،جعلی فروخت کنندگان اور جعلی گواہان کے ذریعے جاتلی کے نواحی قصبہ داتا بھٹ میں اراضی کے 4انتقال درج کرائے ، انتقال نمبر1478 بحق جہانزیب اعوان ،بیع محمد نثار ،گواہان شاہد محمود ،متین الرحمان ،انتقال نمبر1479 بحق جہانزیب اعوان بیع محمد افضل گواہان نعیم رضا اور متین الرحمان ،انتقال نمبر1480بحق ارباب تسلیم بائعہ اللہ دتہ گواہان ربنواز عامر جاوید ،متین الرحمان اورانتقال نمبر1483بحق ارباب تسلیم بائعہ محمد اعظم جہانزیب اعوان وغیرہ جعلی بائعان و گواہان نے جعل سازی اور دھوکا دہی سے انتقال منظور کرائے ، جاتلی پولیس نے تعزیرات پاکستان زیر دفعہ 420/468/471کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں