نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کوروناکی نئی قسم اومی کرون،رواں سال عالمی شرح نموکم رہنےکاامکان
  • بریکنگ :- اومی کرون معیشت کی بحالی کوسست کرسکتاہے،مینجنگ ڈائریکٹرآئی ایم ایف
  • بریکنگ :- بھارتی ویرینٹ ڈیلٹابھی عالمی معیشت کےلیےنقصان کاباعث بناتھا،کرسٹلینا جارجیوا
  • بریکنگ :- آئی ایم ایف نےاکتوبرمیں شرح نمو4.9 فیصدرہنےکی پیش گوئی کی تھی
Coronavirus Updates

اے این ایف کا چھاپہ ،16کلو چرس برآمد،ملزم گرفتار

اے این ایف کا چھاپہ ،16کلو چرس برآمد،ملزم گرفتار

دنیا اخبار

ملزم زاہد باجوڑ کا رہائشی،چھاپہ سیکٹر ایف11مرکز میں پٹرول پمپ کے قریب مارا گیا

اسلام آباد (خبر نگار)اے این ایف کی منشیات فروشوں کیخلاف اسلام آباد میں بڑی کارروائی ،16کلو چرس برآمد،ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف ریجنل ڈائریکٹوریٹ نارتھ نے منشیات سمگلنگ میں ملوث مجرم کو پکڑنے کے لئے آپریشن کیا، سیکٹر ایف 11مرکز میں اٹک پٹرول پمپ کے قریب چھاپہ مارا اور ایک شخص کو گرفتار کیا،ملزم زاہد ولد محمد خان پشت ، ضلع باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے ، ملزم سے اعلیٰ معیارکی چرس کے 14 پیکٹ برآمد کئے گئے جن کا وزن سولہ کلو گرام ہے ، ملزم کے خلاف اے این ایف تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں