شہری موٹرسائیکل ،لاکھوں روپے کی نقدی وزیورات سے محروم

شہری موٹرسائیکل ،لاکھوں روپے کی نقدی وزیورات سے محروم

ملزمان 4 وارداتوں میں موبائل فون ،سریا اور دیگر سامان بھی لے گئے ،مقدمات درج

اسلام آباد(خبر نگار ) وفاقی دارالحکومت میں راہزنی اور چوری کی 4مختلف وارداتوں میں شہری ایک موٹر سائیکل، موبائل فون، نقدی، زیورات و دیگر سامان سے محروم ہو گئے ، سعید حسین نے انڈسٹریل ایریا پولیس کو بتایا کہ نامعلوم شخص نے مجھ سے موٹر سائیکل ہنڈا 125 ، موبائل فون اور نقدی مالیتی 85ہزار روپے چھین لئے ، کاشف شاداب نے ترنول پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے مجھ سے موبائل فون و نقدی مالیتی 50ہزار روپے چھین لئے ، تنویر احمدنے سیکرٹریٹ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر سے نقدی و زیورات مالیتی پانچ لاکھ روپے چوری کر لئے ، مقبول احمد نے نون پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے پلاٹ سے سریا مالیتی تین لاکھ روپے چوری کر لیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں