بھارہ کہو :شادی کی تقریب میں فائرنگ ،نوجوان قتل

بھارہ کہو :شادی کی تقریب میں فائرنگ ،نوجوان قتل

مقتول نے ملزم کو ہوائی فائرنگ سے منع کیا تھا،ایک اور واقعہ میں نوجوان زخمی

اسلام آباد (خبر نگار )وفاقی دارالحکومت میں ایک شہری قتل،ایک کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے سے منع کرنے پر نجیب الرحمن نے 22سالہ علی محمود کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،تھانہ بھارہ کہو ہی کی حدود میں مہران ظاہر کو راستہ روک کر نصیر سمیت چھ ملزمان نے فائر مار کر زخمی کر دیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں