جی پندرہ تھری میں پلاٹس کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ طلب
ایف آ ئی اے اینٹی کر پشن سرکل کی کارروائی ،28اکتوبر کی ڈیڈ لائن
اسلام آباد(خبر نگار ) ایف آ ئی اے اینٹی کر پشن سرکل نے فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی سیکٹر جی پندرہ تھری میں پلاٹس کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ طلب کر لیا ، اس سیکٹر میں ہائوسنگ ملازمین نے متاثرین سے زبردستی پلاٹ ا ونے پونے خرید کر تبدیلی پتہ کروا لیا تھا ، ایف آئی اے نے پتہ تبدیلی کا تمام ریکا رڈ بھی مانگ لیا ہے ، ایف آ ئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید رضوان شاہ کے دستخطوں سے جاری ہونے والے مراسلے میں فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی سے سیکٹر جی پندرہ تھری میں متاثرین کو جاری ہونے والے پلاٹس کے آفر لیٹر اور تبدیلی پتہ کا تمام ریکارڈ 28 اکتوبر تک انکو ائری افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ساجد اعوان کو پہنچا نے کی ہدایت کی ہے ۔