ملکی صورتحال، عوامی لیگ نے مصالحتی کمیٹی تشکیل دیدی

ملکی صورتحال، عوامی  لیگ نے مصالحتی کمیٹی تشکیل دیدی

حکومت اور تحریک لبیک اپنے معاملات کو بات چیت سے حل کریں ، کمیٹی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) عوامی لیگ نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مصالحتی کمیٹی تشکیل دے دی ،ترجمان نے بتایاکہ پاکستان عوامی لیگ کے چیئرمین چودھری ناصر محمود نے حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات، مفاہمت اورملک میں امن وامان اور استحکام کوبرقرار رکھنے پر زور دینے کیلئے اپنی سربراہی میں ایک مصالحتی کمیٹی تشکیل دی ہے ،تین رکنی مصالحتی کمیٹی میں چیئرمین چودھری ناصر محمود ، سید مظہر علی، اسد الحق قریشی شامل ہیں،کمیٹی نے حکومت اور تحریک لبیک پاکستان سے رابطہ کیا اورفریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر اپنے معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں، مصالحتی کمیٹی ملک میں مکمل امن وامان اور استحکام تک اپنی جد و جہد جاری رکھے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں