قراقرم یونیورسٹی:آئی آر کرکٹ ، فارسٹر ی فٹ بال کی فاتح

 قراقرم یونیورسٹی:آئی آر کرکٹ ، فارسٹر ی فٹ بال کی فاتح

آج والی بال کا فائنل ، اختتامی ورنگارنگ تقریب کا انعقاد بھی کیاجائے گا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جاری سپورٹس گالہ میں کرکٹ ،فٹ بال اور باسکٹ بال کے فائنل مقابلے ہوئے ، کرکٹ میں آئی آر ،فٹبال میں فارسٹر ی کی ٹیموں نے فا ئنل جیت کر چیمپئن کی ٹرافی اپنے نام کرلی ،کرکٹ کے فائنل کاکانٹے دار مقابلہ آئی آر اورفوڈ اینڈ ایگریکلچر کے درمیان کھیلا گیا، ٹاس جیت کر فوڈاینڈ ایگر یکلچر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 84رنز کا ہدف دیا جسے آئی آر کی ٹیم نے دو کھلاڑی آئو ٹ پر حاصل کرلیا ،فٹبال کا فائنل میچ آئی آر اورفارسٹری کے درمیان کھیلا گیا ،فارسٹری کی ٹیم نے دو گول کے مقابلے میں تین گول کرکے فٹ بال فائنل جیت لیااور فٹ بال کے چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا ، آج والی بال کا فائنل مقابلہ ہوگاجس کے بعد سپورٹس گالہ کی اختتامی ورنگارنگ تقریب کا انعقاد کیاجائے گاجس میں فائنل جیت کر چیمپئن بننے والی مختلف ٹیموں کو تعارفی اسناد ، شیلڈز اور ٹرافیاں دی جائینگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں