یکساں نصاب ضروری ، نقائص دور کئے جائیں ، ڈاکٹر یا سین زئی

 یکساں نصاب ضروری ،  نقائص دور کئے جائیں ، ڈاکٹر یا سین زئی

بلوچستان یونیورسٹی میں مجلس مذاکراہ ، شرکاء اور مہمانوں میں کتب اور اعزازی شیلڈز تقسیم

اسلام آباد (خصوصی رپو رٹر) ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معصوم یا سین زئی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی قیادت اور رہبری کیلئے یکساں قومی نصاب مرتب کرنا اور نظام تعلیم میں پائے جانے والے نقائص کو دور کرنا وقت کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی میں اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ اور شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ بلوچستان کوئٹہ کے اشتراک سے منعقدہ مجلس مذاکراہ بعنوان یکساں قومی نصاب اور ہمار ا نظام تعلیم پر پہلی مشاورتی صوبائی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اقبال انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن الامین،جامعہ بلوچستان کے ڈین فیکلٹی آف ریسرچ پروفیسر ملک محمد طارق، پروفیسر ڈاکٹر عبدالعلی اچکزئی،پرو فیسر ملک محمد طاہر،ڈاکٹر طاہرہ فردوس،پروفیسر فائزہ،پروفیسر فرید اچکزئی، صاحبزادہ باز محمد خان،عبدالمتین اخونزادہ، قاضی انوارالحق حقانی، مولانا عبدالرحمن رفیق سمیت مردوخواتین کی بڑی تعداد موجود تھیں،تقریب کے اختتام پر ریکٹر بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے شرکاء اور مہمانوں میں کتب اور اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں