ہماری ترقی کی ضمانت اطاعت رسولؐ میں مضمر ہے ، مولاناخدا بخش
ہماری ترقی کی ضمانت اطاعت رسولؐ میں مضمر ہے ،مسلمانوں کی زندگیاں حضور ؐ کے اوصاف حمیدہ کا عکس ہو نا چاہیے
اڈیالہ (نا مہ نگار)حضور ؐ کی دنیا میں بعثت کا مقصد اﷲکے احکامات اور دین متین کی طرف رہنمائی کر نا تھا ،ان خیالات کا اظہار مولانا خدا بخش عثمانی ،پروفیسر عبدالواحد سجاد نے ڈھوک پہاڑیاں اڈیالہ روڈ پر مقصد میلاد کا نفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،انہو ں نے کہا ایسی مقدس مجالس کو غیر شرعی کا موں سے پا ک کر نے کی اشد ضرورت ہے ،ہماری ترقی کی ضمانت حضور ؐ کی اطاعت میں ہے ،مقصد میلادمنا نے کے ساتھ ساتھ ہمیں عملی طور پر بھی عمل کر نا ہو گا ۔