جائیداد تنازع:بہن اور بھانجے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، مقدمہ درج
جائیداد کے تنازع پر بھائی اپنی سگی بہن اور بھانجے کا دشمن بن گیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں
راولپنڈی ( خبر نگار) تھانہ واہ کینٹ پولیس کو رخسانہ نے بتایاکہ اس کے اپنے بھائی خالد کے ساتھ جائیداد کے معاملے پر عدالتوں میں کیسز زیر سماعت ہیں، وہ آئے روز مجھے اور میرے بیٹے کو دھمکیاں دیتاہے ، گزشتہ روز اس نے فون کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جو میں نے ریکارڈ کرلیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔