چین نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستانیوں کا ساتھ دیا ، قاسم سوری
ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے صدر پی ٹی آئی سینٹرل بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ کی قیادت میں پی ٹی آئی سینٹرل بلوچستان آفس میں چینی سفارتخانے کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں کے لئے بھیجا گیا راشن تقسیم کیا
اسلام آباد،کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ خیر سگالی کے جذبے سے سرشار ہوکر ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام بالخصوص بلوچستان کے عوام کی خدمت کی ہے ،اس موقع پر آصف ترین، ملک نصیب اللہ خان بیٹنی، دائو د پانیزئی، باچا آغا اور دیگر بھی موجود تھے ۔