عوام کی خدمت ،ضلع کی تعمیر و ترقی ترجیحات میں شامل ،ایمان طاہر
چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے عوام کی خدمت اور ضلع کی تعمیر و ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے
اٹک (نمائندہ دنیا) سرکاری افسران اپنے فرائض منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور عوام کے کسی بھی کام کو سرخ فیتے کی نظر نہ ہونے دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آفیسر ضلع کونسل اٹک اور دیگر افسران سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا ۔