اقوام متحدہ بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کو بچائے ،حمید لون

اقوام متحدہ بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کو بچائے ،حمید لون

پاکستانی جیت پر کشمیری طلبہ پر بدترین تشدداور مارکٹائی قابل مذمت ہے ،حریت رہنما

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ نے پاکستانی جیت پر جشن منایا، آدیش یونیورسٹی انڈیا میں پاکستان کی جیت پر کشمیری طلبہ کے جشن منانے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر متعصب ہندوئو ں کی جانب سے طلبہ پر تشدد کیا گیا ، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر ہندوتوا آپے سے باہر ہوگئے ، جشن کے موقع پر کشمیری طلبہ کو بھارت کے مختلف حصوں میں بے رحمی سے مارا پیٹا گیا، کشمیری طلبہ کو زد وکوب کیا گیا،انہوں نے کہا کہ بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کی زندگیوں کو انتہائی خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کی زندگیوں کو بچانے کے لئے فوری اقدامات کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں