پاکستان میں 68فیصدآبادی غذائی اجزا کی کمی کا شکار،حسین گردیزی
گندم کی فصل کو منافع بخش بنانے کیلئے فی ایکڑ پیداوارمیں مزید اضافہ نا گزیر ہے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ پاکستان میں 68 فیصدآبادی جبکہ دنیا بھر میں ایک تہائی افراد غذائی اجزا کی کمی کا شکار ہیں ۔گندم کی فصل کو منافع بخش بنانے کے لئے اس کی فی ایکڑ پیداوارمیں مزید اضافہ نا گزیر ہے ۔ موجودہ حکومت وزیر اعظم کے وژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں خوردنی اجناس میں غذائی اجزاکی کمی کو دور کرنے اور ملکی سطح پر فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے میگا منصوبوں پر عملدرآمدجاری ہے جس کے ذریعے نہ صرف فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ غذائی اجزا کی کمی دور کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔