سی ڈی اے کا آپریشن ،مختلف سیکٹرز میں غیر قانونی تعمیرات مسمار

سی ڈی اے کا آپریشن ،مختلف سیکٹرز میں غیر قانونی تعمیرات مسمار

کارروائیاں سیکٹر G-10، I-10اور F-8میں کی گئیں ،بھاری مشینری کا استعمال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مختلف مقامات پر تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن جاری، سیکٹر G-10، I-10 اور F-8 میں 140 گھروں کے سامنے سے غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں ،ان گھروں کے سامنے فینسز، شیڈز، دروازے ، آہنی بیریئرز، پلرز، سکیورٹی گارڈز پوسٹس، گیراج اور چین فینسز بھاری مشینری کی مدد سے توڑ دی گئیں جبکہ متعدد رہائشیوں کو ازخود تجاوزات ہٹانے کے لئے نوٹسز دئیے گئے ،سی ڈی اے انتظامیہ نے تمام شہریوں کو تاکید کی ہے کہ اپنے گھروں کے باہر سے تمام تجاوزات از خود ہٹا د یں تاکہ دوران آپریشن کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں