قومی زبان اردو کو رائج کرنا وقت کی ضرورت، جمال ناصر
ہماری جددجہد اُردو بطور قومی و دفتری زبان رائج کرنے تک جاری رہیگی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اُردو کو قومی زبان کے طور پر رائج کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،بیورو کریسی ملک میں اُردو کے نفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ ہماری جددجہد اُردو بطور قومی و دفتری زبان رائج کرنے تک جاری رہے گی ۔دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے اپنی قومی زبان کواپنا کر اقوام عالم میں اپنا مقام پیدا کیا ہے جبکہ ہمارے ملک میں انگریزی کا راج ہے ۔فرنگی سامراج نے ہمیں آزادی تو دی لیکن ہم ذہنی اور معاشی طور پر ان کی غلامی سے نہ نکل سکے ۔سپریم کورٹ کی طرف سے اُردو کوبطور قومی زبان نافذکئے جانے کے حکم کے باوجود حکومت اس بارے میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ۔ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس و چیئرمین قمرجہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر نے بزم احباب قلم پاکستان اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔