پاکستان کے کرکٹ میچ جیتنے سے بھارت زخم خوردہ ہے ،قیوم نیاری

پاکستان کے کرکٹ میچ جیتنے سے بھارت زخم خوردہ ہے ،قیوم نیاری

راولاکوٹ میں خواتین پولیس سٹیشن کا افتتاح ،بارایسوسی ایشن کی تقریب میں بھی شرکت

راولاکوٹ (آئی این پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ کرکٹ میچ میں عبرت ناک شکست سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بھارتی میڈیا کی چیخ و پکار سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بھارت کو گہراز خم لگا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھائی گلہ کے مقام پر سکول وین کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے طلبا و طالبات کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے غازی ملت پریس کلب کا دورہ بھی کیا ، صدر کلب سردار راشد نذیر نے وزیرا عظم کو پریس کلب کے امور پر بریفنگ دی ، اس موقع پرڈائریکٹر لبریشن سیل سردار ارشاد محمود ، کمشنر انصر یعقوب ، ڈپٹی کمشنر چودھری کاشف ، ایس ایس پی وحید گیلانی ، پی ٹی آئی کے عہدیداران اور دیگر بھی موجود تھے ،قبل ازیں انہوں نے راولاکوٹ میں پہلے قائم ہونے والے خواتین پولیس سٹیشن کا افتتاح کیا، اس موقع پر آئی جی آزادکشمیر سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ، بعد ازاں وزیراعظم نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں