طلبہ کو ڈینگی سے بچائو کی آگاہی دی جائے ،ڈپٹی کمشنر

 طلبہ کو ڈینگی سے بچائو کی آگاہی دی جائے ،ڈپٹی کمشنر

محمد علی کا گورنمنٹ سکول لیاقت باغ کا دورہ، تدریسی عمل پر گفتگو

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 4، لیاقت باغ کا اچانک دورہ کیا اور سکول کے انتظامی امور اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبا اوراساتذہ سے گفتگو اور سکول کے تدریسی امور کے متعلق ان سے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ طلبہ کو ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق آگاہی دی جائے اور وہ اپنے گھروں میں بھی ڈینگی سے بچاؤکے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں