قراقرم یونیورسٹی :نئے تعمیر شدہ بلاک کا افتتاح
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے نئے تعمیر شدہ فیکلٹی آف انجینئر نگ بلاک سی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اس بلاک میں سول اور مائننگ انجینئرنگ کے شعبوں کو منتقل کیاگیاہے جس میں باقاعدہ طو ر پر کلاسز کا آغاز کردیاگیا،بلاک سی میں جدید طرز کے کلاس رومز، لائبریری، لیبار ٹریز اور دفاتر شامل ہیں، دریں اثنا ء قراقرم یونیورسٹی میں جاری سپورٹس گالہ کے آخری روز شعبہ کمپیوٹر سائنسز نے شعبہ آئی آر کو فائنل میں ہرا کرمیچ اپنے نام کیا۔اور والی بال چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔