راولپنڈی :چار ملزمان گرفتار ،مسروقہ موٹرسائیکل اور دیگر سامان بر آمد

راولپنڈی :چار ملزمان گرفتار ،مسروقہ موٹرسائیکل اور دیگر سامان بر آمد

ملزمان سے چوری کی گھریلواشیا ،غیرلائسنسی رائفل ،پستول اور شراب بھی پکڑی گئی

راولپنڈی (خبر نگار)راولپنڈی پولیس نے چار ملزمان گرفتار کرکے چوری شد ہ موٹرسائیکل ،گھریلوسامان ،اسلحہ اور شراب بر آمد کرلی ،تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم ذیشان سرور کو گرفتار جبکہ اس سے چوری شد ہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا ،ادھر ٹیکسلا پولیس نے عثمان نامی شہری کے گھر میں چوری کی واردات کرنے والے ملزم ہمنان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا جبکہ اس سے مسروقہ گھریلو سامان بر آمد کرلیا ،گنجمنڈی پولیس نے وسیم سے 5لٹر شراب جبکہ کلرسیداں پولیس نے محمد سجاد سے 1رائفل 8MM اور پستول 30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں