نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:جوہرآبادمیں حجام کی دکان پرڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ
  • بریکنگ :- کراچی:ایک شخص جاں بحق،پولیس اہلکارسمیت 2افرادزخمی
  • بریکنگ :- کراچی:مقتول کی شناخت محمدسلمان کےنام سےکرلی گئی،پولیس
  • بریکنگ :- زخمی اہلکارسعداورشمس کوعباسی شہیداسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس
  • بریکنگ :- ڈکیتی کےبعدڈاکوفرارہونےلگےتوسادہ لباس میں موجوداہلکارنےفائرنگ کی
  • بریکنگ :- واٹرپلانٹ کےقریب کھڑاشخص سینےپرگولی لگنےسےجاں بحق ہوگیا
  • بریکنگ :- زخمی اہلکارسعدرؤف خواجہ اجمیرنگری تھانےمیں تعینات ہے،پولیس
Coronavirus Updates

وفاقی دارالحکومت میں1شہر ی قتل ، دوسرے کی لاش بر آمد

وفاقی دارالحکومت میں1شہر ی قتل ، دوسرے کی لاش بر آمد

دنیا اخبار

بحر یہ ٹاؤن فیز فائیو میں قتل کا ملزم گرفتار ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے

اسلام آباد(خبر نگار )وفاقی دارالحکومت میں ایک شہر ی قتل جبکہ دوسرے کی لاش بر آمد ہوئی ہے ،پولیس نے قتل کے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق کورال پولیس کو روبینہ نے بتایاکہ آصف سمیت چار افراد نے شادی کی تقریب میں معمولی تلخ کلامی پر اسکے خاوند بشارت مسیح کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ادھر کتبل ٹائون کے علاقہ سے لاش برآمد ہوئی ہے ، متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق متوفی سے کوئی ایسی دستاویزات نہیں ملیں جس سے شناخت ہو سکے ،لاش راول ڈیم کے سپل ویز کھولے جانے پر بہہ کر آئی ہے ،لاش کو پمز منتقل کر دیا گیا ،مزید برآں لوئی بھیر تھانے کی ہومی سائیڈ پولیس ٹیم نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم خلیق عرف ملنگی کو گرفتار کرلیا،ملزم تھانہ لو ہی بھیر کی حدود بحر یہ ٹاؤن فیز فائیو میں محمد ارسلان کو پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل اور اس کے والدہ کو زخمی کرکے روپوش ہوگیا تھا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں