مویشی گزرنے پر دو گروپوں میں لڑائی، 3افراد شدید زخمی

مویشی گزرنے پر دو گروپوں میں لڑائی، 3افراد شدید زخمی

توقیر، عبدالوحید، عبد الکریم زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو عملہ نے ہسپتال منتقل کر دیا

راولپنڈی (خبر نگار) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ڈھوک عبداللہ دھمیال روڈ پر مویشیوں کے گزرنے پر دو گروپوں میں لڑائی کے باعث 3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122کے مطابق دونوں گروپوں میں مویشیوں کی گزرگاہ کے حوالے سے تنازع تھا جس کی وجہ سے لڑائی ہوئی جس کے دوران 27سالہ توقیر ، 40سالہ عبدالوحید کو جسم کے مختلف حصوں میں شدید چوٹیں آئیں جبکہ55 سالہ عبد الکریم کو پیٹ اور کندھے پر گولیاں لگیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے تینوں زخمیوں کو بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ ادھر پولیس نے بھی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں