راولپنڈی:سرکاری ہسپتالوں میں خدمت کاؤنٹرز سے 18ایم ایل سی کا اجراء
رواں سال 10ہزار سے زائد افراد تھانہ میں گئے بغیر پولیس خدمت کاؤنٹرز سے ہی ایم ایل سی حاصل کر چکے ہیں
راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) گزشتہ روز 18شہریوں نے پولیس خدمت کاؤنٹرز سے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ خدمت کاؤنٹر گوجر خان سے 1333، بگا شیخاں سے 258، چونترہ سے 3،کلرسیداں سے 238،کہوٹہ سے 191،کوٹلی ستیاں سے 14،مری سے 123، بے نظیر بھٹو ہسپتال سے 5280، ٹیکسلا سے 1850،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے 454،ہولی فیملی ہسپتال سے 489 شہری MLCحاصل کر چکے ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی نے کہا شہری خدمت کاؤنٹر زکی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔