حکومت کھانے پینے کی اشیا اور ادویات پر ٹیکس کم کرے موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن
آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایم اے ہارون شیخ نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات پر ٹیکس اور ڈیوٹی کم کرے
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پٹرول ڈیزل پر سے ٹیکس لیوی کی شرح کم کی جائے ۔ ٹرانسپورٹیشن لاگت بڑھنے سے کاروباری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ۔ تعمیراتی شعبہ بھی دبائو کا شکار ہے حکومت سے اپیل ہے کہ مہنگائی کے سیلاب کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے ۔