پی ٹی اے کی ڈیجیٹل شناخت پرصارفین کیلئے آگاہی ورکشاپ

 پی ٹی اے کی ڈیجیٹل شناخت پرصارفین کیلئے آگاہی ورکشاپ

ورکشاپ میں افسر وں ، موبائل آپریٹرز اور عالمی پلیٹ فارم انفوبپ کے نما ئندوں کی شرکت

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) پی ٹی اے اور جی ایس ایم اے نے صارفین اور کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل شناخت کے فوائد سے آگاہی کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا، پی ٹی اے کی ورکشاپ کامقصد ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے متعلق معلومات کی فراہمی تھی۔ پی ٹی ا ے ورکشاپ میں پی ٹی اے کے افسران موبائل آپریٹرز اور عالمی کلاڈ کمیونیکیشن پلیٹ فارم انفوبپ کے نما ئندوں نے شرکت کی،ورکشاپ کے دوران جی ایس ایم اے اور انفوبپ کے سپیکرز نے موبائل شناخت کی اہم ضروریات اور افعال کو پیش کیا جس میں صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لئے بہتر حفاظتی اقدامات کے معاملات پر توجہ مرکوز کی گئی، سیشن کے بعد شرکا کے درمیان بات چیت اور رائے کا تبادلہ خیال ہوا جہاں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موبائل انڈسٹری ڈیجیٹل شناخت اور آپریٹرز کے لئے تجارتی مواقع میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں