اللہ کا کرم نبی کریمؐ کا فیضان ہے ، ڈاکٹر ریاض

اللہ کا کرم نبی کریمؐ کا فیضان ہے ، ڈاکٹر ریاض

انجمن فیض الاسلام میں طلبہ ، اساتذہ کے تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)نبی آخر الزمان کی سیرت طیبہ کو طلبہ میں پوری طرح روشناس کرانے اور اس پر عمل کرنے کے مقصد کے تحت انجمن فیض الاسلام کے بوائز سیکنڈری اور پرائمری سکولوں کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے مابین \'\'سیرت النبیؐ \'\' کے موضوع پر تقریری مقابلے انجمن کے راجا غلام قادر ہال میں ہوئے جس کے مہمان خصوصی صدرانجمن پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمدتھے جبکہ سینئر نائب صدر محترمہ اظہار فاطمہ ، جنرل سیکرٹری راجہ فتح خان ، تعلیمی کمیٹی کے سربراہ پروفیسر محمد رفیق چوہان ، بزم فیض کے سربراہ پروفیسر نیاز عرفان ، پرنسپل راجہ شبیر احمد ستی ، پرائمری سکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم نسیم نازنین ، اساتذہ کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی . مقررین نے سیرت پاک کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا ، مہمان خصوصی ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ ہمارے اوپر اللہ تعالی کا جو بھی فضل و کرم برس رہا ہے وہ ہمارے پیارے نبی کریم کا فیضان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاتم الانبیا قرآن پاک کی تعلیمات کا عملی نمونہ ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں