اوورسیزورکرز کے مفادات کا تحفظ ترجیح ہے ، خالد نواز
ہمارے ہنر مند افراد بیرونی ممالک میں مہارت سے روزگار کما رہے ہیں
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق و روزگار کی محافظ ایجنسی نائٹ ہیومن مینجمنٹ (کے ایچ ایم ) شالان اینڈ جی ایل پاکستان کے چیف ایگزیکٹوآفیسر خالد نواز نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ورکروں کے مفادات کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے ،ہنر مند پاکستان اور کامیاب نوجوان پروگراموں کے ذریعے نوجوان کامیاب مستقبل میں داخل ہو رہے ہیں ،ہمارے ہنر مند افراد بیرونی ممالک میں اپنی مہارت سے نیک نامی کے ساتھ روزگار بھی کما رہے ہیں جن کے علم و ہنر کو مزید بہتر بنانا ہمارا مشن ہے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف آڈٹ ، اکائونٹس اینڈ ٹیکس ٹریننگ میں زیر تربیت پروفیشنل وکلا اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔